Saturday 27 February 2016

کونیم ‘‘قونیوں’’شوکران ‘‘کاجل

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کونیم ‘‘قونیوں ’’شوکران ‘‘
Hemlock

لاطینی میں ۔
Conuim Maculatum
دیگرنام۔
عربی میں شوکران فارسی میں دورس یاتفت قونیوں سندھی میں آکوہی انگریزی میں ہیم لاک اور لاطینی میں کونیم کہتے ہیں ۔

ایک بوٹی ہے۔اس کے پتے کھیرے کے مشابہ چکنے اور صاف ہوتے ہیں ان کے کنارے کٹے ہوئے اور ان سے تیز ناگوار بوآتی ہے۔شاخیں سونف کی مانند پھول چھتر دار سفید سوئے کی طرح تخم انیسوں کے مشابہ ہوتے ہیں ۔بطور دوااس کی جڑ پتے اور پھول استعمال ہوتے ہیں ۔قوی التاثیر پھول اور پتے ہیں ۔اس کے پتے اور چھوٹی شاخوں کو جب ماہ جون میں پھل آتے ہیں توڑلیاجاتاہے۔
اس کو یونانی نام قونیوں بقراط نے رکھا اور شیخ الرئیس بو علی سینا نے قونیوں سے مراد شوکران لیاجاتاہے۔حکیم سقراط یہی زہر دے کر ہلاک کیاگیاتھا۔
مزاج۔
سر دچہارم۔۔۔خشک درجہ سوم۔
افعال۔
(بیرونی )مسکن الم مخدر دافع تشنج مجفف۔
افعال اندرونی ۔
ممسک منوم مسکر مجفف دافع تشنج ۔
استعمال(اندرونی )۔
دافع تشنج اورمسکن ہونے کی وجہ سے تشنجی امراض مثلاًام الصبیان رعشہ فالج اورکھانسی میں استعمال کرتے ہیں ۔ممسک ہونے کی وجہ سے امساک پیداکرتی ہے۔یعنی منی کو گاڑھا کرتی ہے۔اورمسکن اثر کی وجہ سے امساک ہوجاتاہے۔احتلام کو مفیدہے۔
استعمال (بیرونی)
وجع المفاصل ھار نملہ جمرہ اور اوجاع چشم وغیرہ میں تسکین درد کیلئے طلاء لگاتے ہیں ۔پستانوں کا دودھ خشک کرنے اور پستانوں کی کلانی کو دور کرنے کے لئے بطور ضماداًاستعمال کرتے ہیں ۔دستوں کو روکنے نکسیر کو بند کرنے کیلئے پیس کر ضماد کرتے ہیں یا درکھیں تندرست جلد پر اثر نہیں ہوتالیکن زخمی جلد پر لگانے سے وہاں کے حسی و حرکتی اعصاب کے آخری سروں کو سن کردیتی ہے۔؂
شوکران کی سمی علامات ۔
یہ ایک مہلک زہریلی دوا ہے اس کے زیادہ مقدار میں کھانے سے عضلات جسم مفلوج ہوجاتے ہیں بینائی میں خلل پڑجاتاہے۔عضلات حلق کے مفلوج ہونے سے نکلنا مشکل ہوجاتاہے۔اور آٰخر کاردم بند ہوجانے کے باعث مریض ہلاک ہوجاتاہے۔
یہ ایک مہلک زہریلی دوا ہے اس کے زیادہ مقدار میں کھانے سے عضلات جسم مفلوج ہوجاتے ہیں بینائی میں خلل پڑجاتاہے۔عضلات حلق کے مفلوج ہونے سے نکلنا مشکل ہوجاتاہے۔اور آٰخر کاردم بند ہوجانے کے باعث مریض ہلاک ہوجاتاہے۔
مسموم کا علاج۔
فوراًقے کرائیں یا سٹامک ٹیوب سے معدہ کو واش کریں اور دیگر سموم کی طرح علاج کریں یا ایٹروپین اور سڑکنین کی جلد پچکاری کریں ۔
مقدارخوراک۔
بطوردواء ایک سے دورتی ۔
مہلک مقدارخوراک۔
چھ سے سات گرام ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کاجل 
(Lamp Black)
دیگرنام۔
فارسی میں دود سندھی میں کجل اور انگریزی میں لیمپ بلیک کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
سرسوں کا تیل چراغ میں جلا کر دھوئیں کی ساہی اکٹھی کرلیتے ہیں اس کارنگ گہرا سیاہ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔
افعال و استعمال۔
آنکھوں کو خوبصورت بناتاہے۔اور بینائی کو فائدہ دیتاہے۔گوند کے ہمراہ لگانا آگ سے جلے ہوئے کو نفع دیتاہے۔

No comments:

Post a Comment