Thursday 25 February 2016

شلجم ’’گوں گلو‘‘ شلجم کے تخم ’’ بزراللفت‘‘ شمشاد ’’بنفش

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
شلجم ’’گوں گلو‘‘
(Turnip)
دیگرنام۔
عربی میں لفت فارسی میں شلغم سندھی میں گوگڑوں پنجابی میں گوں گلو پہاڑی نام ٹھپر اور انگریزی میں ٹرنپ کہتے ہیں ۔
مشہور عام ہے۔جس کا رنگ سفید سرخ زرد اور جامنی ہوتاہےلیکن اندرسے تمام سفید ہوتے ہیں اس کا ذائقہ قدر شیریں یا کسیلا ہوتاہے۔اس کو بطور سلاد بھی استعمال کرتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم تر درجہ اول۔۔۔
افعال و استعمال۔
شلجم زیادہ تر بطور نانخورش تنہا یا دیگر گوشت کے ساتھ پکا کر بکثرت کھائی جاتی ہے۔اس سے غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ملین طبع اور مدربول ہے اس کے پتوں میں قوت زیادہ ہوتی ہے۔شلجم کسی قدر منفث بلغم بھی ہے۔قبض کھانسی ضعف بدن ضعف بصارت سنگ گردہ ومثانہ و جع المفاصل میں ایک مناسب غذاہے۔
شلجم کا ہمیشگی کے ساتھ کھانا بصارت کو تقویت دیتاہے۔شلجم کے جوشاندہ سردی کی وجع سے پھٹے ہوئے ہاتھ پاؤں کو دھوتے ہیں ۔شلجم کا اچار بھی بنایاجاتاہے۔جو ہضم غذاکیلئے کھاتے ہیں تخم تمام افعال میں شلجم سے قوی تر ہیں ۔
مضر۔
دیرہضم اور نفاخ۔
مصلح۔
مرچ سیاہ اور ترشیاں ۔
بدل۔
گاجر اور چقندر۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
شلجم کے تخم ’’بزراللفت‘‘
شلجم کے تخم سرسوں کے برابر سرخ رنگ کے کسی قدر میلے سے ہوتے ہیں جن کا ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم تر درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
تخم شلجم جالی ہونے کی وجہ سے تنہا یا مناسب ادویہ کے ساتھ چہرے کے رنگ کو نکھارتے ہیں ۔اس کو ابٹنوں میں شامل کرتے ہیں ۔محرک باہ ہونے کی وجہ سے مقوی باہ معاجین اور گولیاں میں شامل کرکے کھلاتے ہیں ان کی تاثیر مدربول بھی ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام یا ماشے ۔۔۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
شمشاد ’’بنفش۔
ماہیت۔
سروکی قسم کا اونچا درخت ہے۔اس کے پتے انار کے سے سبز رنگ کے جبکہ پھول سفید اور بیج سیاہ ہوتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔
افعال و استعمال۔
پتوں کالیپ مہندی کے ہمراہ سر کے بالوں کو قوت دیتاہیےدردسردفع کرتاہے۔بیج قابض ہیں معدہ اورآنتوں کی رطوبت خشک کرتے ہیں ۔عرق پھولوں کا مقوی دل و دماغ ہے صفراء کے جوش کو تسکین دیتے ہیں ۔اسے کے پتے اونٹ کیلئے زہرقاتل ہیں ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام یا ماشے ۔

No comments:

Post a Comment