Tuesday 16 February 2016

دودھ بھینس دودھ عورت یا ماں کا دودھ ۔ دودھ گائے

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دودھ بھینس 
(Buffalo Milk)
دیگرنام۔
عربی میں لبن الجالوش فارسی میں شیر گاؤ میش ،سندھی میں میھ جوکھیر کہتے ہیں۔
استعمال۔
مولد خون مبہی اور ثقیل ہے۔کیونکہ اس میں چکنائی اور پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔لہذادیرہضم ہے۔اس کا مسلسل استعمال موٹاپے کا باعث بنتاہے۔مقوی اعضائے ہے ۔خون زیادہ پیدا کرتاہے۔بواسیرکونافع ہے۔بشرطیکہ اسں میں چکڑی کی لکڑی جوش دے کر دہی جماکر ہمراہ مصری کھلائیں ۔گاڑھااور نفاخ ہونے کے سبب ضعف معدہ کے مریضوں کو مضرپڑتاہے۔بھینس کے دودھ کی لسی سیندھا نمک کالی مرچ اور زیرہ ڈال کرپینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتاہے۔
نوٹ۔
بچوں کو بھینس کا دودھ پلانے کیلئے اس میں پانی کی تھوڑی مقدار شامل کرلیں ۔
مقدارخوراک۔
نصف کلو۔
دودھ عورت یا ماں کا دودھ ۔
اس کو عربی میں لبن النساء اور فارسی میں شیرزن کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
جوان معتدل المزاج عورت کا دودھ عمدہ ہوتاہے۔اس کا رنگ سفید اور ذائقہ قدرے شیریں ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد تر بدرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
سب سے اعلیٰ قسم کا دودھ عورت کاہوتاہے۔لیکن اس پر بچے کی پرورش کا انحصار ہوتاہے۔اس لئے مریضوں کیلئے دستیاب نہیں ہوتا۔دماغ اور باہ کو قوت دیتاہے۔مدربول ہے۔ملطف ہے ۔کھانسی خشک کو مفید ہے۔اکثر امراض دماغی جیسے جنون وسرسام مالیخولیا اورخصوصاً سل ودق کے لئے مفید ہے۔آشوب چشم کے ازالہ کیلئے آنکھوں میں قطور کرتے ہیں اس کو کان میں ڈالنے سے کان کی پیپ بند ہوجاتی ہے۔
احتیاط ۔
لمبے عرصے تک صرف ماں کا دودھ پینے والے بچوں کو پروٹین کی بیماری کا شرکو ہوجاتی ہے۔
بدل۔
انسانی دودھ کا بدل گائے کا دودھ ہے۔ 
دودھ گائے
(Cow,s Milk)
دیگرنام۔
عربی میں لبن البقر،فارسی میں شیرگاؤ ،سندھی میں گؤں جو کھیر

اس میں عورت کے دودھ کی نسبت پانی شکر اور نمکیات کی مقدار کم ہوتی ہے۔لیکن چکنائی کم اور پروٹین زیادہ ہوتے ہیں  ۔یہی وجہ ہے کہ یہ دودھ شیر خوار بچوں کیلئے مناسب نہیں لیکن یہ ذاتی تجربہ ہے جس بچوں کو بھینس اور دوسرے جانوروں کا دودھ ہضم نہیں ہوتا۔پیٹ میں ریاح درد اور اسہال پیداکرتاہے۔ان کیلئے گائے کا دودھ مفید ترین پایا گیاہے۔
جوانوں اور بوڑھوں کیلئے یہ ایک زور ہضم غذا ہے۔اس سے ریاح بھی کم ہوتی ہے۔گائے کے دودھ کا رنگ سفیدی مائل زرد اورذائقہ شیریں ہوتاہے۔
گائے کا دودھ ہمیشہ ابال کر پینا چاہیے ورنہ اس سے تپ دق کاخطرہ رہتاہے۔
افعال و استعمال۔
کثیرالقدااور زردہضم مولدمنی ،مقوی دل اور دماغ ہے۔بدن کو موٹا کرتاہے۔اور طبیعت کو نرم کرتاہے۔خفقان سل ودق کو مفید ہے۔بشرطیکہ گائے تندرست ہو۔
مقدارخوراک۔
نصف کلو۔

No comments:

Post a Comment